نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر, 2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فیک نیوز کے زمانے میں

تحریر: گوری لنکیش ترجمہ: افتخار رحمانی اس ہفتہ کے ایشوسے متعلق میرے دوست ڈاکٹر واسو نے گوئے بلز کی طرح ہندوستان میں فیک نیوز بنانے کی فیکٹری کے متعلق لکھا ہے جھوٹ کی ایسی فیکٹریاں عموما مودی بھکت ہی چلاتے ہیں ـ جھوٹ کی فیکٹریوں سے جو نقصان ہورہا ہے میں اس سے متعلق اپنے اداریہ میں واضح کرنے کی کوشش کروں گی ـ ابھی "گنیش چترتھی" تھی اس دن سوشل میڈیا میں ایک افواہ پھیلائی گئی اس افواہ کی اشاعت کے پس پردہ سنگھ کے ہی حامی تھے ـ یہ افواہ کیا ہے؟ افواہ یہ ہے کہ کرناٹک سرکار جہاں حکم دے گی وہیں گنیش کی مورتی نصب کرنا ہوگی، اس سے قبل دس لاکھ رقم ڈپازٹ کرنی ہوگی، مورتی کی لمبائی کتنی ہوگی اس کے لئے حکومت سے اجازت لینی ہوگی، دوسرے مذاہب (اسلام)  کے ماننے والے جہاں رہتے ہیں ان علاقوں اور راستوں سے مورتی وسرجن کے لئے نہیں جاسکتے اور پٹاخے ،آتش بازی وغیرہ بھی نہیں کرسکتے ـ سنگھ کے حامیوں نے اس جھوٹ کی اتنی شدت کے ساتھ  اشاعت و تشہیر کی کہ بالآخر کرناٹک پولس کے اعلی حکام کو پریس کانفرنس کے ذریعہ مبینہ پروپیگنڈہ کی تردید کرنی پڑی کہ حکومت نے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے؛ بلکہ یہ