منصور قاسمی : رجائیت کا نیا روشن عنوان (Iftikhar Rahmani, ) علماء دیوبند اور ازہر ہند دارالعلوم سے علمی خوشہ چینی کرنے والے نیز علوم و معارف میں کسب فیض کرنے والےایک بڑےطبقہ کا تعلق شعر وادب سے رہا ہے، ماضی میں بڑے بڑے کہنہ مشق شاعر نیز معارف و نکتہ رسی کے قد آور غواص گذرے ہیں جن کے کارنامے ادبی تاریخ کا زریں باب ہیں ـ حجۃ الاسلام مولانا قاسم نانوتوی علوم شریعیہ میں مہارت کے ساتھ ساتھ شعر و ادب میں بھی کامل دستگاہ رکھتے تھے، قصائد قاسمیہ ان کی نغزگوئی، شاعرانہ لطافت اور نکتہ سنجی کے گواہ ہیں ـ ان کے علاوہ شیخ الہند مولانا محمودحسن، مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا اعزاز علی، قاری محمد طیب وغیرہم بھی شاعرانہ ذوق رکھتے تھے ـ علاوہ ازیں عامر عثمانی، علامہ قمر عثمانی، کفیل الرحمن نشاط، علامہ عبدالعزیز ظفر جنکپوری، مولانا انظر شاہ، مولانا ریاست علی، مولانا فضیل احمد عنبر ناصری اور ذکی انجم جیسے قدآور اسماء بھی قابل ذکر ہیں جنھوں نے شاعری کا لوہا منوایا ہے ـ عہد حاضر میں شرعی علوم سے وابستگی رکھنے والے افراد نے جس طرح اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے یقیناً دارال...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں